کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شدید آبی بحران کی لپیٹ میں آ گیا ۔ زیرِ زمین پانی کی سطح مسلسل خطرناک حد تک نیچے جا رہی ہے، واسا کی فراہمی کئی علاقوں میں مکمل طور پر بند یا انتہائی محدود ہو چکی ہے، جبکہ ٹینکر مافیا شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخ وصول کر رہا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں سمنگلی روڈ، جناح ٹان، سریاب، قمبرانی روڈ، سرکی روڈ، رحمت کالونی،بینک کالونی سیٹلائٹ ٹائہ ن،سبزل روڈسمیت دیگر رہائشی آبادیوں میں بزرگ، خواتین اور کمسن بچے میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔کئی گھروں میں گزشتہ چھ ماہ سے نلکوں میں پانی نہیں آیا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں