غزہ کی امداد روکنے کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی سپریم کورٹ پہنچ گئیں
غزہ،تل ابیب،لندن(آئی این پی)ا اسرائیل نے غزہ میں امدادی ٹرکوں کا داخلہ روک دیا، جس سے جنگ بندی کے معاہدے پر نیا بحران پیدا ہو گیا ۔ حماس نے مصر اور قطر سے ثالثی کی اپیل کی ہے تاکہ معاہدے کو برقرار رکھا جا سکے ،غزہ کی امداد روکنے کے خلاف انسانی حقوق تنظیمیں اسرائیلی سپریم کورٹ پہنچ گئیں ،دوسری جانب برطانوی خیراتی ادارے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کوفنڈنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔