ہم خاص طور پر بل کے اصل امتیازی کردار بارے فکر مند ہیں، وزرائے خارجہ
برسلز(آئی این پی )یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل میں سزائے موت کے بل پر "گہری تشویش" کا اظہار کیا ہے جس میں کسی بھی اسرائیلی شہری کیخلاف غلطی سے یا قصدا پرتشدد اقدام پر سزائے موت یا عمر بھر قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بِل کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بِل فلسطینیوں کے خلاف غیر متناسب طور پر استعمال کیا جائے گا۔انتہائی دائیں بازو کے قانون سازوں کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ سزائے موت کا بل، نومبر میں اپنی پہلی ریڈنگ سے پاس ہوا تھا جس کے بعد اب اسے حتمی ووٹنگ کیلئے کنیسٹ میں آج پیش کیے جانے کا امکان ہے