ریاض(آئی این پی )مسلم ورلڈ لیگ (رابطہ عالم اسلامی)نے اسرائیل کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور ہونے والے اس قانون کی مذمت کی ہے جو مخصوص طور پر سزائے موت کی اجازت دیتا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کا کہنا ہے کہ قانون فلسطینیوں کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی ہے اور یہ نیا قانون مقبوضہ مغربی کنارے میں سزائے موت کو ان فلسطینیوں کے لیے ایک طے شدہ سزا بنا دے گا جن کو اسرائیلیوں پر حملوں کے الزامات میں سزائیں سنائی گئی ہیں