اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں

اسرائیلی پارلیمنٹ نے بحث کے بغیر ہی قانون کی منظوری دیدی، بڑے پیمانے پر قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرسکتا ہے
 ٹونی بلیئر کی تعیناتی قبول نہیں ،پہلے عالمی عدالت انصاف میں عراق جنگ میں اپنے جنگی جرائم کی صفائی دیں:حسام بدران 
غزہ، نل ابیب،لندن (آئی این پی )اسرائیل کا فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک اور منصوبہ سامنے آگیا۔ اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی منظوری دیدی گئی۔اسرائیلی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ایوان میں بحث کے بغیر ہی قانون کی منظوری دے دی۔ اسرائیل بڑے پیمانے پر فلسطینیوں قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرسکتا ہے۔   فلسطین میں مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی تعیناتی قبول نہیں کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما حسام بدران نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی غزہ میں ممکنہ تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹونی بلیئر پہلے عالمی عدالت انصاف میں عراق جنگ کے حوالے سے اپنے جنگی جرائم کی صفائی دیں