سینیٹر ایمل ولی خان کا فاسٹ باولر نسیم شاہ پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ

کرکٹرز پاکستان کی نمائدگی کرتے ہیں، انہیں اپنے نظریات اپنے تک رکھنے چاہیئیں
 اس ماحول میں ایسی باتیں کرنا بے وقوفی کے علاوہ اور کچھ نہیں، صدر اے این پی
لاہور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر فاسٹ باولر نسیم شاہ پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا  ۔ایک انٹرویو میں اس حوالے سوال کیے جانے پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پی سی بی کو نسیم شاہ کو باقیوں کے ایک مثال بنا دینا چاہیئے