سابق کپتان یونس خان کی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات

چارسدہ (آئی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اے این پی رہنما سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات کی ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے یونس خان  ولی باغ چارسدہ پہنچے جہاں ان کی ملاقات سینیٹر ایمل ولی خان سے ہوئی۔یونس خان نے رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کی خیریت دریافت کی۔یونس خان اور ایمل ولی خان کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی اور خوشگوار گفتگو بھی ہوئی۔