نئی دہلی (آئی این پی)مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے اثرات اب براہِ راست عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے لگے ہیں، جہاں بھارت میں ایل پی جی کی قلت نے صورتحال کو غیر معمولی بنا دیا ہے۔ اسی پس منظر میں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی شخص کو گیس سلنڈر کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس عمل کو محض عجیب حرکت نہیں بلکہ بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی کمی اور عوامی بے بسی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ کئی افراد کے مطابق یہ ویڈیو دراصل اس شدید بحران کی عکاسی کرتی ہے جس نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔