گائے کی پوجا کرنے والا بھارت گوشت برآمد میں تیسرے نمبرپرآگیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں نریندر مودی حکومت کا ایک اور منافقانہ پہلو بے نقاب  ہوگیا ۔ ایک طرف گا ئو رکھشا کے نام پر مسلمانوں پر تشدد، قتل اور قربانی پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، تو دوسری جانب یہی مودی سرکار دنیا بھر میں گائے کا گوشت فروخت کرکے سالانہ اربوں ڈالر کماتی ہے۔ بھارت، جسے مودی کے حمایتی شائننگ انڈیا کہتے ہیں، آج چکا ہے۔میڈیارپورٹس  کے مطاقب ایک طرف مودی سرکار اور اس کے شدت پسند حواری گا ئوماتا کی رکھشا کا نعرہ بلند کرتے ہیں، ووٹ بینک کے لیے مذہبی جذبات بھڑکاتے ہیں، اور مسلمانوں کو عیدالاضحی پر بھی قربانی کی اجازت نہیں دیتے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہی بھارت لاکھوں ٹن گائے کا گوشت ایشیا، مشرق وسطی اور افریقی ممالک کو برآمد کرتا ہے، جس سے سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کی جاتی ہے