کولکتہ میں مذہبی تقریب کے دوران واقعہ پیش آیا‘منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار، متعدد بڑے پنڈال بند
کولکتہ (آئی این پی)بھارتی شہر کولکتہ میں درگا پوجا کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے واقعے کے بعد منتظمین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چورباگان کے درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ مچی۔ واقعہ مذہبی تہوار کے دسویں روزہ دورانیے کے ساتویں دن پیش آیا، جب بڑی تعداد میں لوگ تقریب میں شرکت اور پنڈال دیکھنے کے لیے جمع تھے۔مغربی بنگال کے وزیر اعلی سوویندو ادھیکاری نے زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پنڈال کے منتظمین کی جانب سے لائوڈ اسپیکر پر اعلان کیے جانے کے بعد لوگوں میں افراتفری پھیلی، جس کے نتیجے میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا