بھارت میں روسی صدر کی پوجا شروع کر دی گئی، ویڈیوز وائرل

اتر پردیش میں وارانسی سے غیر معمولی مناظر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے
نئی دہلی (آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے  2 روزہ سرکاری دورے  کے موقع پر  بھارت سے دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جن پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اتر پردیش میں وارانسی سے غیر معمولی مناظر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں مقامی لوگوں نے روسی صدر کے استقبال کے لئے  آرتی کی۔ دوسری طرف ویلکم مارچ بھی نکالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق   صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر سوال اٹھایا گیا کہ یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین اس کا مذاق بھی اڑاتے نظر آئے۔  اشوک سوائن نے لکھا کہ پیوٹن بھارت میں ہندوتوا گروپ کے لیے نیا خدا بن چکے ہیں۔  ٹرمپ کے مودی کو نظرانداز کرنے کے بعد بھارت کے ہندو بالادست پیوٹن کی عبادت کرنے لگے ہیں۔  انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھارت کو مذاق بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس منظر کو دیکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا اور لکھا یار مت کرو شرمندگی ہو رہی ہے۔  ایک سوشل میڈیا صارف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آرتی اتاری جا رہی تھی، صارف نے سوال کیا کہ وارانسی والے یہی سب کرتے رہتے ہیں کیا؟  ایک بھارتی صارف نے طنزا لکھا کہ ہم سوامی پیوٹن مندر کب کھولنے جا رہے ہیں؟ پریاگ  نامی صارف نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے، کم از کم اپنی پوجا اور آرتی کی تو عزت کریں، کسی کی بھی آرتی اتانا شروع کر دیتے ہیں