پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

شمولیت اختیارکرنیوالوں میںمحمد عامر،محمد حسن،سعد،ہارون احمد انوار گجر،معظم،قمر شہزاد،عامر شہزاد اور رانا شفیق شامل 
مستقبل پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے،نوجوانوں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،فیصل میر نے پارٹی مفلر پہنائے
لاہور(خصوصی رپورٹر)اچھرہ اور سمن آباد سے پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔عمر عاطف بٹ کی قیادت میںپیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آنیوالے وفد کو شہباز درانی نے خوش آمدید کہا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل میر نے پارٹی مفلر پہنا کر پی پی پی میں شامل کیا۔وفد میں محمد عامر،محمد حسن،سعد،ہارون احمد انوار گجر،معظم،قمر شہزاد،عامر شہزاد اور رانا شفیق شامل تھے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل یہاں کی 62فیصد یوتھ کے ہاتھ میں ہے،مستقبل پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے،نوجوانوں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔