پاکستان کے ساتھ تجارتی بندش سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
کابل(آئی این پی)افغانستان میں طالبان حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملک کو شدید معاشی بحران اور ممکنہ غذائی قلت کا سامنا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغان میڈیا دی خامہ پریس کے مطابق افغان تاجروں اور کاروباری حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی اور تجارتی رکاوٹیں افغانستان کو ایک سنگین غذائی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے بورڈ رکن خان جان الکوزے نے طالبان حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو مہنگے داموں درآمد کی گئی اشیائے خورونوش کم قیمت پر فروخت کرنے کے لیے دبا ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی بندش اور خطے میں عدم استحکام کے باعث بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے