پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن کل منایا جائے گا

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا ساتواں عالمی دن کل 24جنوری جمعہ کو منایا جائے گا،یہ دن منانے کا مقصد امن و ترقی کے لیے تعلیمی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔اتعلیم کا عالمی دن 24 جنوری 2019 ء کو پہلی مرتبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا گیا تھا،اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔بین الاقوامی چارٹر کے مطابق عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض قرار دیا گیا ہے۔ دسمبر 2018کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظوری دی تھی۔