عید کے روز بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری: خان یونس میں فضائی و زمینی حملے‘24شہید

اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں نہیں دے سکتے، شہری ، اب تک50ہزار سے زائد فلسطینی شہید‘ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے 
غزہ (آئی ا ین پی) فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر بھی اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی‘ خان یونس پر فضائی اور زمینی حملے میں مزید24فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران دوسری عید الفطر منائی جا رہی ہے۔عید کے موقع پر بھی صیہونی فورسز نے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کر کے مزید 24 فلسطینی شہید کر دیئے۔غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عید کی خوشیاں نہیں دے سکتے، کیوں کہ روزگار ختم ہو چکا ہے اور سرحدوں کی بندش نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ ایک شہری نے کہا: "ہم بھی انسان ہیں، کیا ہمارے بچوں کو خوش رہنے کا حق نہیں؟ واضح رہے اب تک اسرائیلی بمباری میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، اور لاکھوں شہری خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔