کسٹمر بن کر دوکانوں سے موبائل چوری کرنے والا پیشہ ور چور کوگرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)عید الفطر کی آمدمارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ڈھولنوال کسٹمر بن کر دوکانوں سے موبائل چوری کرنے والا پیشہ ور چور کوگرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو سی بلاک مارکیٹ سے گرفتار کیا گیاسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم موبائل چوری کر کے رفو چکر ہو جاتا ہے۔ڈولفن ٹیم نے ملزم کو ریکی کرکے گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے 3 چوری شدہ موبائل برآمد کئے گئے ملزم ریکارڈ یافتہ ہے سنگین جرائم کے 26 سے زائد مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم رضوان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔