ڈیزاسٹرمینجمنٹ سے متعلق ادارے ریسکیو،سول ڈیفنس اورمحکمہ صحت ہائی الرٹ
خواتین نمازیوں کیلئے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی
مساجداور امام بارگاہوں کے اطراف میں موثرکومبنگ آپریشنز مکمل کئے جائیں
لاہور(آئی این پی )محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عید الفطر کے موقع پرصوبہ بھر میں فول پروف حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ا س ضمن میں جاری مراسلے میں کہا گیا کہ نمازِ عید کے دوران 3 ٹئیرز پرمبنی فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں،تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے، اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے،عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے،اہم مقامات پرخصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں، خواتین نمازیوں کیلئے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی، اسپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے ذریعے ضروری آپریشن مکمل کئے جائیں،واک تھروگیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں اور عبادت گاہوں میں بذریعہ میٹل ڈٹیکٹر جسمانی تلاشی لی جائے، مناسب پارکنگ ایریاز پنڈال سے محفوظ فاصلے پر مختص کئے جائیں۔مراسلے میں کہاگیا کہ مساجداور امام بارگاہوں کے اطراف میں موثرکومبنگ آپریشنز مکمل کئے جائیں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس،عید بازاروں اورعوامی مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ راہنمائوں سے رابطے میں رہیں،قابلِ اعتراض تقاریر اور لاڈ سپیکر کے غلط استعمال پر فوری کاروائی کی جائیمراسلے میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں کے اردگردبھکاریوں پرکڑی نظررکھی جائے،کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے،عبادت گاہوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے موثرٹریفک پلان ترتیب دیا جائے