شہر بھر میں پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

مساجد، امام بارگاہوں اور داخلی راستوں پر خصوصی نگرانی، ٹریفک روانی برقرار
 لاہور (کرائم رپورٹر) جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی تاکہ شہری پرسکون ماحول میں عبادت کر سکیں۔نمازِ جمعہ کے دوران شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں گی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر بھر میں خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔سی سی پی او نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ جمعہ کے اجتماعات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر چیکنگ مزید م ئوثر بنائی جائے اور مشکوک افراد کے کریمنل ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔تمام افسران و جوان الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ اس موقع پر سی سی پی او نے ہدایت دی کہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا ماحول مزید مضبوط ہوگا