کوئٹہ کان حادثہ: وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، مزدوروں کی حفاظت کے لیے مستقل اقدامات کی ہدایت

کوئٹہ کان حادثہ: وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، مزدوروں کی حفاظت کے لیے مستقل اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں مؤثر اور مستعد انداز میں جاری رکھیں، جبکہ زخمیوں کے بروقت ریسکیو اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ مزدوروں کے ریسکیو اور ریلیف تک آپریشن جاری رکھا جائے اور کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کش ملکی معیشت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات ناگزیر ہیں۔