ہانیہ عامر کی ہم شکل کو شوبز انڈسٹری میں لانے کی کوشش؟ ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

ہانیہ عامر کی ہم شکل کو شوبز انڈسٹری میں لانے کی کوشش؟ ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

اداکارہ ہانیہ عامر کی ہم شکل کہلانے والی انفلوئنسر بشریٰ میمن کا میک اوور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے بشریٰ میمن کا میک اپ، ہیئر اور اسٹائلنگ ہانیہ عامر کے مشہور لُک سے مماثل انداز میں کیا اور اس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔لُک مکمل ہونے کے بعد بشریٰ میمن کی ہانیہ عامر سے مشابہت مزید نمایاں دکھائی دی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔واضح رہے کہ بابر ظہیر اس سے قبل ایک مارننگ شو میں بھی بشریٰ میمن کا گلیم اپ کرچکے ہیں۔ویڈیو پر بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ یہ میک اوور بشریٰ میمن کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کی کوشش ہے، جبکہ دیگر نے اسے محض تفریحی کولیب قرار دیا۔