اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی ایجنسی 'را' سے مبینہ تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھارتی ایجنسی 'را' سے مبینہ تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی ایجنسی "را" سے مبینہ تعلق رکھنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان، عبدالعزیز اور ولایت شاہ، پشاور کے رہائشی ہیں۔ ان کے قبضے سے 4 کلوگرام بارودی مواد، 3 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، 3 کلاشنکوفیں، نقد رقم اور دیگر مبینہ دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ان کے مبینہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔