مودی سرکار کا گلوبل دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، کینیڈا نے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دیا

مودی سرکار کا گلوبل دہشت گرد نیٹ ورک بے نقاب، کینیڈا نے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دیا

یہ خبر بھارتی مودی حکومت کے سکھوں کے خلاف مذموم عزائم اور سرحد پار دہشت گردی کو واضح کرتی ہے۔

 عالمی جریدے دی گارڈین اور دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق:کینیڈا نے بھارت سے جڑے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔یہ گروہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سمیت بھتہ خوری، ڈرانے دھمکانے اور بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔رپورٹس کے مطابق، قتل کی منصوبہ بندی بھارتی حکومت کے تعاون اور ہدایت پر ہوئی۔کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قرار دینے کے بعد گینگ کے اثاثے ضبط ہوں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے گی۔بشنوئی گینگ کی دہشت گرد سرگرمیوں پر بات کرنے والے ایک ریڈیو اسٹیشن پر بھی فائرنگ کی گئی۔مودی سرکار ہندوتوا نظریے کے تحت صرف بھارت میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اقلیتوں، خصوصاً سکھوں کی آواز دبانے کے لیے دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے۔