قصور(خصوصی رپورٹ)نامعلوم خواتین گھر میں داخل ہوکر خاتون کی آنکھوں میں زہریلی چیز ڈال کر طلائی بالیاں لے اْڑیں۔ محلہ تالاب والا چونیاں کے رہائشی ملک منیرحسین نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایاکہ دو نامعلوم خواتین اْس کے گھر میں اْس کی بھانجی کواکیلا پاکر داخل ہوئیں اور کوئی زہریلی چیز اْس کی بھانجی کی آنکھوں میں ڈال کر اْس کے کانوں سے طلائی بالیاں 2/1تولہ اتار کرلے گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔