نارووال :دو موٹرسائیکل سواروں نے راہگیر بزرگ خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لیں

چک امرو (خصوصی رپورٹ)نارووال کے تھانہ نورکوٹ کی حدود کے علاقہ کوٹلہ میں راہزنی کی واردات ، گلی سے گزرتی بزرگ خاتون کے کانوں سے دو موٹر سائیکل سواروں نے طلائی بالیاں نوچ لیں اور فرار ہوگئے، بزرگ خاتون زخمی ہو کر زمین پر جاگری۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں ملزموں کو خاتون کی طلائی بالیاں نوچتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نورکوٹ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔