گرین بس پر پتھرائو،شیشہ توڑ دیا

سرگودھا (خصوصی رپورٹ)کوٹ مومن کے قریب نامعلوم افراد کے پتھرا ئو سے گرین بس کا ایک شیشہ ٹوٹ گیا۔ بتایا گیا ہے موضع معظم آباد بس سٹاپ نمبر 3 کے قریب نامعلوم شخص نے اچانک بس پر پتھرائو کر دیا۔واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کو نقصان نہیں پہنچا۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے دفعہ 440 کے تحت ابتدائی رپورٹ درج کر لی ۔