نامعلوم افراد کا پتھرائو، نئی الیکٹرو بس کا شیشہ توڑ دیا ، مقدمہ درج

میانوالی (خصوصی رپورٹ)نامعلوم افراد نے پتھرائو کر کے شہر میں چلائی جانے والی نئی الیکٹرو بس کا شیشہ توڑ دیا ،ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر الیکٹرو بس انتظامیہ میانوالی نے شیشہ توڑنے والے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ موچھ میں ایف آئی آر درج کرادی ۔