راولپنڈی: نوجوانوں کا گرین بس پر پتھرائو‘13 گرفتار

چکلالہ سٹیشن کے قریب پتھرائو  کیا گیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے‘ایک مسافر زخمی ہو گیا
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھرائو کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ سٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں