ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ )بچیکی کے علاقے میں مبینہ طور پر نوجوان نے گلے پر بلیڈ مار کر خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق اسلام پورہ بچیکی میں 30 سالہ ریاض احمد نے مبینہ طور پر تنگدستی اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گلے پر بلیڈ مار لیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ریاض احمد شیخوپورہ سے مہمان کے طور پر آیا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد واقعہ کے مختلف پہلو ئوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔