شیخوپورہ :زیر آب سڑک بحال، ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا،شیخوپورہ میں زیر آب آنے والی سڑک کو 48 گھنٹوں کی ریکارڈ مدت میں بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، لوہراں اور گردونواح کے دیہات کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا، باسیوں کو آمدورفت میں فوری سہولت فراہم کر دی گئی، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز لاہور اور ایگزیکٹو انجینئر شیخوپورہ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں افسران گزشتہ 48 گھنٹے مسلسل موقع پر موجود رہے اور بحالی کے کام کی خود نگرانی کرتے رہے۔