پانی میں ڈوبنے کے خوف میں مبتلا اداکارہ کا زیر آب فوٹو شوٹ

لاہور(نیٹ نیوز)حمیراکو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق تھا تاہم وہ پانی میں ڈوب جانے کے خوف میں مبتلا تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں پانی میں ڈوب گئی لیکن بروقت لوگوں نے مجھے نکال کر بچالیا تھا جس کے بعد ڈوبنے کا خوف بیٹھ گیا تھا۔حمیرا نے مزید بتایا کہ ترکیہ میں ہونے والے ایک فیسٹیول میں انھیں مدعو کیا گیا تھا اور تھیم پانی کے اندر فوٹو شوٹ کرانا تھا۔انھوں نے بتایا کہ پانی کے اندر رہنے کے لیے مجھے اپنا خوف دور کرنا تھا جس کے لیے باقاعدہ تربیت لینا پڑی اور اس میں دو سال لگ گئے۔ماڈل و اداکارہ حمیرا نے دو برسوں کی محنت کے بعد بالاخر میں نے وہ کام کرلیا جسے اب تک فوبیا ہونے کی وجہ سے وہ نہ کرپائی تھیں۔