لاہور‘مردان، سوات، ایبٹ آباد، مظفرآباد‘کالا باغ‘ہری پور میں بھی موسلا دھار بارش‘لینڈ سلائیڈنگ
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے جرمن کوہ پیما خاتون ہلاک ‘اٹک میں گاڑی سیلاب میں بہہ گئی‘5افراد لاپتہ
کھاریاں میں تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بھائیوں سمیت4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے
اسلام آباد‘جہلم(یواین پی‘آئی این پی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید طوفان بادوباراں، طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے رین ایمرجنسی نافذ، شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، نالوں میں طغیانی آگئی،واسا نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔اسی طرح مردان، سوات، ایبٹ آباد، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بھی بادل برسے، ہری پورمیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیاجبکہ کالا باغ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔شہر کے متعدد نشیبی علاقے مکمل طور پرزیر آب آ گئے ہیں۔گلگت میں ہوشے ویلی میں لیلی پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جرمن خاتون کوہ پیما لورا ہلاک ہوگئی ‘گجرات کی تحصیل کھاریاں میں تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بھائیوں سمیت4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق کھاریاں میں موہری روڑ کے مقام پر پانی کے تالاب میں 5 بچے نہاتے ہوئے ڈوبے گئے تھے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک بچے لیا‘راولپنڈی میں اٹک جھاری کس کے مقام پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ریسکیو ٹیموں نے 5 افراد کو بچالیا جبکہ ایک بچہ اور 4 خواتین کی تلاش جاری ہے،