نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی میں ٹک ٹاک بناتے گولی چلنے سے دوسری جماعت کا 12سالہ طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گائوں رتہ گجراں کے رہائشی شکیل کا بیٹا عبدالہادی دیگر بچوں سے ملکر باپ کے پستول کیساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چلی اور ہادی کو لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔ مبینہ طور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عبدالہادی کو گولی ساتھ کھیلتے دوسرے بچے سے لگی ،تاہم والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔