ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی ، طالب علم جاں بحق ،والدین غم سے نڈھال

 رتہ گجراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، عبدالہادی کی نعش  ورثاء کے حوالے
 عبدالہادی کو گولی ہمراہ کھیلتے بچے سے لگی مگر والدین نے کاروائی سے انکار کر دیا 
نارنگ منڈی (نمائندہ خصوصی) نواحی گائوں رتہ گجراں میں ٹک ٹاک بناتے گولی چل گئی 12سالہ دوسری جماعت کا طالب علم جاں بحق والدین شدت غم سے نڈھال بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں رتہ گجراں کے رہائشی شکیل کا 12سالہ بیٹا دوسری جماعت کا طالب علم عبدالہادی دیگر بچوں کے ہمراہ والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے بارہ سالہ ہادی موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مبینہ طور یہ بات بھی سامنے آئی ہے عبدالہادی کو گولی ہمراہ کھیلتے ہوئے بچے سے لگی مگر والدین نے قانونی کاروائی سے انکار کر دیا ہے ۔