عبدالحکیم: ٹک ٹاک بناتے نوجوان دریا میں گرگیا

 راوی ریلوے پل کے قریب توازن بگڑنے سے نوجوان پانی میں جا گرا، تلاش جاری
 عبدالحکیم (خصوصی رپورٹ) دریائے راوی ریلوے پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، تلمبہ کا رہائشی نوجوان فرحان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پل سے گر کر دریا میں ڈوب گیا۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گہرے پانی میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز پانی کے بہائو کے باعث تلاش کے عمل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم ٹیمیں مسلسل کوشش کر رہی ہیں۔ آخری اطلاعات تک نوجوان کی لاش نہیں مل سکی تھی