مزنگ کا رہائشی عبدالرحمن ماموں کے گھر آیا ہوا تھا،ویڈیو بناتے اچانک گولی چلنے سے چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان پستول سے اچانک گولی چل جانے سیجاں بحق ہو گیا۔افسوسناک واقعہ شہرکے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمن نامی لڑکا ٹک ٹاک بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چل جانے سے موقع پر زندگی ہار گیا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اورعبدالرحمن کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا لڑکا مزنگ کا رہائشی تھا اور وسن پورہ میں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا جبکہ نیوز ایجنسی کے مطابق عبدالرحمن کے اہلخانہ نے پولیس کو قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔