کامیابی وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی چار ماہ کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، جنید انوار چو دھری
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی سمندری حدود کو پاکستان لائیڈز جوائنٹ وار کمیٹی کے لسٹڈ ایریاز سے نکال دیا گیا ہے، جسے ملک کی بحری اور تجارتی تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ یہ کامیابی وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی چار ماہ کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کا لسٹڈ ایریاز سے اخراج ایک تاریخی پیش رفت ہے، جس کے نتیجے میں شپنگ لائنز پر عائد وار رسک انشورنس پریمیم اور اضافی سرچارجز کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی