15سال سے روپوش لسٹڈ مفرور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں گزشتہ 15 سال سے روپوش لسٹڈ مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق گڑھی شاہو پولیس نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے مفرور اشتہاری نصیر کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بوگس چیک اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے روپوش تھاپولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی