ساہیوال، را کے 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

 ساہیوال(آئی این پی )سی ٹی ڈی ساہیوال نے انٹیلی جنس اطلاع پر اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے "را کے 2 دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے  مطابق سی ٹی ڈی ساہیوال نے اوکاڑہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دوران کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں شاہ رخ اور محمد عمر کو گرفتار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور ان کے قبضے سے 3  آئی  ای ڈی  بم، 3 ایس ایم جی رائفلز، 4 کلو سے زائد بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے