10 دہشتگرد گرفتار،بارودی موادبر آمد

 سی ٹی ڈی ان ایکشن ،لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک ، راولپنڈی سے 3انتہائی خطرناک دہشتگرد پکڑے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک جبکہ راولپنڈی سے 3انتہائی خطرناک دہشتگرد بارودی موادسمیت گرفتار کئے گئے۔ 10 دہشتگردوں رفیق،اکبر، زین اللہ،اویس ،احسان، سجاد،لقمان اورندیم وغیرہ کو اسلحہ،دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا جن کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری لاہور،راولپنڈی،شیخوپورہ، بہاولنگر،میانوالی،سرگودھا اور فیصل آباد سیکی گئی۔ملزموں سے 3010گرام دھماکا خیز مواد ، 11 ڈیٹونیٹرز،22 فٹ سیفٹی فیوز وائر ، آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیم کے پمفلٹس، میگزین اور14350 روپے نقدی بر آمد کی گئی۔دہشتگردوں نے لاہور و دیگر شہروں میں اہم عمارتوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھاتھا۔