کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

 سی ٹی ڈی کی کارروائی،فضل منان سے کالعدم تنظیم کا ممبر شپ کارڈ بھی بر آمد
 ساہیوال (خصوصی رپورٹ)سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر دیپالپور روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد آئی ای ڈی میں الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریز اور دیگر سامان موبائل فون، میموری کارڈ، شناختی کارڈ اور 2050 روپے برآمد ہوئے ملزم سے کالعدم تنظیم کا ممبر شپ کارڈ بھی ملا گرفتار دہشت گرد فضل منان ضلع مہمند ایجنسی کے پی کے کا رہائشی اور تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخوارج سے تعلق بتایا گیا بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دہشت گرد کے خلاف دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔