کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک غازی ملت کا مشن جاری رکھیں گے،فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد(آن لائن)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بانی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مشن مسلمانان کشمیر کو ڈوگرہ راج کی غلامی سے آزادی دلا کران کی امنگوں کی مطابق کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا تھا۔کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک غازی ملت کا مشن جاری رکھیں گے۔کشمیری خون کے آخری قطرے تک آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ملت سردار ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر خصوصی  بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غازی ملت نے 1915 سے 2003 تک نشیب وفراز سے بھرپور زندگی گذاری جس میں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور اپنے موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے