فیصل ممتاز راٹھور کا وزیراعظم منتخب ہونا پی پی اور جیالوں کی بڑی کامیابی

 پیپلز پارٹی کی قیادت میں کشمیری عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے:سید مراد علی شاہ 
کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو فون کیا اور فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی اورکہا کہ فیصل ممتاز راٹھور کا وزیراعظم منتخب ہونا پیپلز پارٹی اور جیالوں کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں کشمیری عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں مقیم کشمیریوں کے حوالے سے بات کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مقیم کشمیری بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اوروزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم آزاد کشمیرنے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔