صدر بیرسٹر سلطان کی بیمار ی کے باعث سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف لیا
مظفر آباد(آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کی وجہ سے وزیراعظم سے حلف نہیں لے سکے جس کی وجہ سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ان سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اہم شخصیات نے حصہ لیا