مضبوط ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر سے عوامی تحفظ کے نظام کو مزید موثر اور جدید بنایا جا سکے گا، مراد علی شاہ
کراچی( آئی این پی ) وزیرعالی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیجیٹل سندھ منصوبے کے تحت 3 جدید صوبائی ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا حکم دیتے ہوئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا فیصلہ این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ علی فرحان کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی محمد علی شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بلال میمن اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد علی راشد نے شرکت کی