بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

اسلام آباد(آئی این پی )احکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کردی۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردی جب کہ اضافی بجلی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا۔بٹ کوائن مائننگ سے ڈالر میں آمدن اور قومی ڈیجیٹل خزانہ بنانے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل کی لینڈنگ مکمل ہے، ملک بھر میں جدید ڈیٹا سینٹرز سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔