کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ خلاف قانون بغیر ہیلمٹ کراچی میں ریگل چوک پر موٹر سائیکل دوڑا رہے ہیں۔جب کہ اس دوران سڑک پر موجود ٹریفک اہلکار انہیں قانون شکنی سے روکنے کے بجائے نبیل گبول کو دیکھ کر سلیوٹ کرتا ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے پر با اثر افراد پر قانون کی عملدرآری سے متعلق سوال اٹھ گئے اور اب اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان اور نبیل گبول کے بیٹے نادر گبول کا وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نبیل گبول کی بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ ڈھائی سال پرانی ہے