شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں :نبیل گبول کا دعوی

 ان کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات پرتوجہ نہیں دے رہے:رہنما پیپلز پارٹی
 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعوی کیا ہے  شہباز شریف ریٹائرڈ ہونے جا رہے ہیں، ان کی حکومت ہے مگر وہ حکومتی معاملات پرتوجہ نہیں دے رہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے   کہا  ن لیگ نے کچھ وعدے پورے کیے لیکن بے وفائی بھی کی، ن لیگ کی فطرت میں وفا نہیں بہت جلدی بے وفائی پر چلے جاتے ہیں۔نواز شریف سے متعلق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اپنے ہی لوگ کہتے ہیں میاں صاحب وفا نہیں کرتے لیکن نواز شریف کی قسمت اچھی ہے، بے وفائی کے باوجود حکومت مل جاتی ہے، وہ اقتدار میں آکر اسی ٹہنی کو کاٹتے ہیں جس پر بیٹھتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نواز شریف خود کنارہ کش ہو کر مریم کو وزیراعظم کیلئے تیار کر رہے ہیں اور شہباز شریف اب ریٹائر ہونے جارہے ہیں