آگے آگے دیکھیں تحریک انصاف والے کیسے جھکیں گے،سول نافرمانی کا انجام پوری دنیا دیکھے گی
اسلام آباد (آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے جو پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے تھے وہ این ار او کی بھیک مانگ رہے ہیں،آگے آگے دیکھیں کہ تحریک انصاف والے کیسے جھکیں گے۔سول نافرمانی کا جو انجام ہوگا وہ پوری دنیا دیکھے گی۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت ہے۔26ویں آئینی ترمیم میں ہم نے ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ملک کے خلاف سازش میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔جنہوں نے نو مئی اور 26 نومبر کو لوگوں کا قتل عام کیا انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ سوچی سمجھے سازش کے تحت اڈیالہ میں بیٹھا قیدی کروا رہا ہے۔