پارلیمنٹ کی مدت5 کے بجائے 6 سال ہونی چاہیے:نبیل گبول

  ملک میں جمہوریت ٹریک پر چل پڑی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے چھ سال ہونی چاہیے،تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کی توسیع کو پیپلز پارٹی کی طرف سے ویلکم کرتے ہیں۔پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جمہوریت ٹریک پر چل پڑی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سروسز چیف کی مدت ملازمت کی توسیع بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی، پیپلز پارٹی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔