غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جلد شروع کیا جائیگا:رکن اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو‘ گرنے والی عمارت کا دورہ
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت بنانے والے بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ ہی نہیں بلکہ اسے گرفتار بھی کرائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نیزمین بوس ہونے والی عمارت کا دورہ کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے ان کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ نبیل گبول نے مزید کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں، کہا جاتا ہے ایس بی سی اے کا ڈی جی ڈان ہے، اس کو کچھ کہیں گے تو اوپر سے فون آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث غیر قانونی بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ درج نہیں ہوگا بلکہ اسے گرفتار بھی کرایا جائے گا۔